Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کی قومی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول جاری، پولنگ 23 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال اپر و چترال لوئر میں ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی تقرریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ، اعجاز احمد کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال، محمد اقبال کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ نشست ممبر قومی اسمبلی عبد اللطیف کی آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ نے یکم اکتوبر 2025ء کو اپنے فیصلے میں عبد اللطیف کو دی گئی عبوری ریلیف ختم کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں خود کو پیش کیا جہاں انہیں 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا سنائی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کا عمل ذیل کے شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا:

13 اکتوبر 2025ء: ریٹرننگ آفیسر عوامی نوٹس جاری کرے گا۔

15 تا 17 اکتوبر: امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

18 اکتوبر: نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

22 اکتوبر: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگی۔

27 اکتوبر: امیدوار منظوری یا مستردی کے خلاف اپیلیں دائر کر سکیں گے۔

3 نومبر: اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے سنائے گا۔

4 نومبر: نظرِ ثانی شدہ امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

5 نومبر: امیدوار اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے، اسی دن حتمی فہرست جاری ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button