Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شہیدبینظیربھٹو یونیورسٹی نے چترال سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی یوایف ایم کیسز کی سماعت کو چترال کیمپس منتقل کردیا۔

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال) کنٹرولر امتحانات شہیدبے نظیربھٹو یونیورسٹی شیرینگل دیر بالا پروفیسر ڈاکٹرمحمدعلی کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی نے موسم کی خرابی اور لواری ٹاپ کی بندش کے پیش نظر چترال سے تعلق رکھنے ایم اے /ایم ایس سی، بی ایڈ/بی پی ایڈ، ڈی پی ایڈ کے سالانہ امتحانات برائے 2015کے یوایف ایم کیسز سماعت کو ریشیڈول(Reschedule) کرکے مورخہ 12جنوری 2016کو چترال کیمپس میں رکھاہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ان کیسز کو سماعت 6جنوری2016کویونیورسٹی کے مین کیمپس شیرینگل میں ہونی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button