تازہ ترین
پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے حوالے چترال میں ایک روزہ سمینار،تمام سیاسی ، سول سوسائٹی کے نمایندگان کامشترکہ طور پر حکومت سے مطالبہ


کہ چترال کے مفاد کی خاطر چیمبر ہر فورم پر آواز اُٹھانے سے دریغ نہیں کرے گا ۔ اور اقتصادی راہداری چترال کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم کسی سیاسی پارٹی یا حکومت کے مخالف نہیں ۔ لیکن پسماندہ علاقوں کو دانستہ طور پر محروم رکھنے کی کوشش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ جس کیلئے شرافت اور اخلاقی اقدار کے دائرے میں اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر راہداری میں چترال کو نظر انداز کیا گیا ۔ تو اس علاقے کے لوگوں میں احساس محرومی مزید بڑھے گی ۔ اس موقع پر ضلع ناظم چترال نے ایک اعلامیہ جاری کیا ۔ جس میں انہوں نے پورے خطے کے مفاد کی خاطر اقتصادی راہداری روٹ چترال سے گزارنے کا مطالبہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ اس سلسلے میں دروش ، چترال خاص اور بونی میں کانفرنس منعقد کئے جائیں گے ۔ کانفرنس سے سید احمد خان ، قاری جمشید احمد ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، مولانا عبد الطیف ، حبیب حسین مغل ، صاحب نادر خان ایڈوکیٹ کے علاوہ ایم پی اے فوزیہ بی بی ، ڈاکٹر سید عالم اولسی تحریک اور سنیٹر حاجی غلام علی نے ٹیلیفونک خطاب کیا ۔