314

مڈک لشٹ میں تین سو کلوواٹ بجلی گھر کا ڈائیلاگ مکمل۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) ایل ایس او کے چیئرمین اور ویلج کونسل کے ناظم قاضی خورشید احمد خان کے کوششوں سے مڈک لشٹ کے عوام کے درینہ مسئلہ حل ہوگیا۔گذشتہ روز AKRSPکے دائریکٹر درجات محمداور اُن کے ہمراہ قاضی آحمد سید نے مڈک لشٹ میں بجلی گھر کے سلسلے میں ڈائیلاگ کیں جسمیں مڈک لشٹ کے تمام گاؤں کے لوگوں نے شرکت کیں۔اس موقع پر AKRSPکے دائریکٹر درجات نے کہا کہ قاضی خورشید احمد کی کوششوں کی وجہ سے ہم نے یہاں آکر تین سوکلوواٹ بجلی گھر کا ڈائیلاگ کیا علاقے کے لوگوں کو قاضی خورشید احمد کا مشکور ہونا چاہیے۔جس نے آے کے آر ایس پی کے ذریعے ہمیشہ مڈک لشٹ کے لئے کام کیا۔ایل ایس او کے چیئرمین قاضی خورشید احمد AKRSPکے آر پی ایم سردار آیوب ،منیجر فضل مالک ،یونس،حسین آحمد اور خاص کر ڈائریکٹر درجات محمدکو شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مڈک لشٹ کے عوام کے ساتھ تعاون کیا اور اُن کی محبت کی وجہ سے مڈک لشٹ میں تین سو کلوواٹ بجلی گھر بننے جارہا ہے جو کہ علاقے کے لوگوں کے لئے عید کے دن جیسا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے بجلی کے لئے کوشش جاری تھی جو کہ خدا کے فضل وکرم ،لوگوں کے اعتماد اور ایل ایس او کی کارکردگی کی وجہ سے آج مڈک لشٹ کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہورہا ہے۔

مڈک لشٹ روڈ کے لئے دو کروڑ روپے کی فراہمی پر ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ویلج کونسل کے ناظم قاضی خورشید احمد ،منیجر والنٹیرکور گل زارہ اور حکیم حسین نے گذشتہ روز ایم پی اے سلیم خان کے ساتھ میٹنگ کی۔اور مڈک لشٹ کے روڈ کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال بارشوں اور زلزلہ سے مڈک لشٹ کے روڈ بالکل خراب ہوگئے تھے اور استعمال کے لا ئق نہیں رہے تھے۔جس پر تاحال کوئی کام نہیں ہوا اورعلاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرکے روڈ کو سفر کے لئے قابل استعمال بنایا۔میٹنگ میں ایم پی اے سلیم خان نے شیشی کوہ تا مڈک لشٹ روڈ کے لئے 2کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔جس پر ویلج ناظم قاضی خورشید احمد ،گل زارہ اور حکیم حسین نے ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے سلیم خان نے ہمیشہ مڈک لشٹ کے عوام کی بھلائی کے کام کیا اور اُمید کا اظہار کیا کہ آئیندہ بھی اسی طرح لوگوں کے مشکلات کے حل میں اپنا کردار ادا کرتے آئینگے۔مڈک لشٹ کے عوام کی طرف سے قاضی خورشید احمد نے ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔میٹنگ میں شلوڈوک کے نہر کے بارے میں بھی قاضی خورشید احمد نے ایم پی اے کو آگاہ کیا جس پر ایم پی اے سلیم خان نے ایریگیشن کے ذریعے اس سال نہر پر کام شروع کرانے کا وعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں