196

سمیرا فرخ ہمیشہ انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔چیف اکرام الدین

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی اور گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانیہ میں مقیم سیاسی و سماجی کارکن محترمہ سمیرا فرخ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کیلئے آواز اٹھائی ہے جہاں بھی ظلم ہوں اس نے ان ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے جو مسلم ممالک کیلئے ایک فخر کی بات ہے سماجی کارکن محترمہ سمیرا فرخ نےجہاد کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ جہاد اسلام کا ایک رکن ہے لیکن اس جہاد کے لفظ بولنے پر برطانیہ، امریکہ اور پوری یورپی ممالک نے جہاد کے لفظ کو شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کیا جو دین اسلام اور امت مسلمہ کی توہین ہے کیا کسی مذہب میں کسی پر تنقید کرنا انسانیت ہے ہر مذہب میں اہم ارکان ہے جو اس ارکان کو فالو کرنا مذہب کا تقاضہ ہے لیکن جہاد کا مقصد کیا ہے اور جہاد کس کو کہتے ہے جہاد کے معنی کو واضح کرنا بہت ضروری ہے تا کہ برطانیہ یوکے اور دیگر یورپی ممالک میں موجود لوگوں کو پتہ چلے کہ جہاد کیا ہے اور جہاد کس کو کہتے ہے ایک جہاد بن نفس اور ایک جہاد بلمال ہے اسلام میں جہاد بن نفس اپنے نفس یغنی ضمیر سے ہوتا ہے اور دوسرا جہاد اللہ کی راہ میں خرچ ہونے کو کہا جاتا ہے چاہئے وہ کسی غریب کے ساتھ تعاون ہو یا انسانیت کی خدمت ہو چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور یورپ ممالک پہلے جہاد کے معنی سیکھ لیں کہ جہاد کیا ہے جہاد ہر مذہب میں ہوتا ہے چاہئے وہ اسلام ہے یا اور مذاہب لیکن ہر مذہب میں جہاد کا لفظ ہے اور اسکا معنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور ظالم بادشاہ کو جواب دینا جہاد میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں