185

ماڈل کورٹس چترال نے 665مقدمات کا فےصلہ کر دےا ، عوام کا اظہار تشکر

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) ماڈل کورٹس چترال نے 665مقدمات کا فےصلہ کر دےا ۔ عوام کا اظہار تشکر۔ منگل کے روزجوڈےشری چترال سے جاری اےک پرےس رےلےز مےں کہا گےا ہے کہ چےف جسٹس آف پاکستان آصف سعےد کھوسہ کی خصوصی حکم پر ضلع چترال مےں تےن ماڈل کورٹس قائم کئے گئے ہےں۔جن مےں سے ماڈل کرےمنل ٹرائل کورٹ ،ماڈل سول اپلےٹ کورٹ اور ماڈل ٹرائل مجسٹرےٹ کورٹ شامل ہےں۔جج ماڈل کرےمنل ٹرائل کورٹ جاوےد الرحمن ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج نے بحثےت ماڈل کورٹ 97مقدمات جبکہ بحثےت ڈسٹرکٹ /سےشن جج 239مقدمات کا فےصلہ کےا۔ جج ماڈل سول اپلےٹ کورٹ محمد خان اےڈےشنل ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج نے بحثےت ماڈل کورٹ 70مقدمات کا فےصلہ کےا۔ جبکہ جج ڈسٹرکٹ کورٹ /سےشن کورٹ 144مقدمات کا فےصلہ کےا۔اسی طرح جج ماڈل ٹرائل مجسٹرےٹ کورٹ ناصر خان سنےئر سول جج نے صرف دو ماہ مےں 105مقدمات کے فےصلے کئے۔مجموعی طور پر ملوث ملزمان کو سےنکڑوں سالوں کی سزا جبکہ لاکھوں روپے جرمانہ کرکے سرکاری خزانے مےں جمع کرائی گئی۔ضلع چترال کے عوام نے ماڈل کورٹس کے قےام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چےف جسٹس آف پاکستان کا شکرےہ ادا کےا ہے جس کی بدولت عوام کو سستا اور فوری انصاف مہےا کےا جارہا ہے ۔فوکل پرسن ماڈل کورٹس نے صحافےوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل کورٹس کو جس نوعےت کے مقدمات کے فےصلے کا ٹاسک دےا گےا ہے اب تک90فےصد فےصلے ہوئے ہےں۔مجموعی طور پر ماڈل کر ےمےنل ٹرائل کورٹ کے پاس صرف 27مقدمات ،ماڈل سول اپلےٹ کورٹ کے پاس بشمول دروش ،بونی 30مقدمات جبکہ ماڈل ٹرائل مجسٹرےٹ کورٹ کے پاس 43مقدمات زےرسماعت ہےںجن کے فےصلے بھی 30اکتوبر2019سے پہلے کئے جائےں گے۔فوکل پرسن نے وکلاءکی طرف سے بھر تعاون پر چترال ڈسٹرٹ بار کا شکرےہ ادا کےا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں