198

پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مختلف سکولوں میں درپیش مسائل حل کرنے کے نتیجے میں بچوں کی انرولمنٹ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے /ریاض احمد

چترال ( محکم الدین ) یونین کونسل ایون کے عوام خصوصا کالاش کمیونٹی کے نمایندوں نے کہا ہے ۔ کہ پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مختلف سکولوں میں درپیش مسائل حل کرنے کے نتیجے میں بچوں کی انرولمنٹ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ جو کہ اس پراجیکٹ کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ بمبوریت کے ایک مقامی ہوٹل میں اس پراجیکٹ کے اختتامی راونڈ ٹیبل میں ان تما م اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ جن کی انجام دہی گذشتہ چار سالوں کے دوران کی گئی ۔ اور بتایا گیا ۔ کہ ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے تعلیم پر خرچ کئے گئے ہیں ۔ اور ان سے سرکاری اور کمیونٹی بیسڈ سکولوں میں بہت بہتری آئی ہے ۔ پراجیکٹ کے انچارج ریاض احمد نے بتایا ۔ کہ گورنمنٹ ہائی سکول بریر میں سولہ لاکھ اور اور گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت میں پندرہ لاکھ روپے کی لاگت سے بہترین آئی ٹی لیبارٹری قائم کئے گئے ہیں ۔ جبکہ بریر کمیونٹی بیسڈ سکول میں آن لائن ٹیچنگ متعارف کیا گیا ۔ جس سے بچوں کی صلاحیتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح بچوں کو ٹیچنگ کٹس ، یونیفارم ، سولرائزیشن ، رینویشن اور مرمت ،اساتذہ کو ایکٹویٹی بیسڈ لرنگ ، کیپسٹی بلڈنگ کی ٹریننگ دیے گئے ۔ دس سکولوں میں قدرتی آفات کے حوالے سے ڈیزاسٹڑرسک منیجمنٹ کی تربیت ، بارہ سو طلبہ کو سکول بستہ کاپی پنسل فراہم کئے گئے ۔ اسی طرح بچوں کو گاﺅں کی سطح پر ٹیوشن کی سہولت فراہم کرنے کیلئے چار لینگویج سنٹر قائم کئے گئے ۔ جہاں بچے سکولوں سے واپسی کے بعد ہوم ورک مکمل کرنے کے ساتھ ٹیوشن حاصل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چوبیس سکولوں کی مرمت کی گئی ۔ ساٹھ گورنمنٹ اساتذہ کو ٹرینڈ کیا گیا ۔ اور اساتذہ بھی متیعین کئے گئے ۔ رمبور میں سیلاب سے تباہ شدہ گورنمنٹ کالاش پرائمری سکول کے بچوں کیلئے کرایے کی عمارت حاصل کی گئی ۔ جہاں ڈیڑھ سال تک بچوں نے تعلیم حاصل کی جبکہ سکول متاثر ہونے کے بعد کچھ عرصہ یہ بچے مذہبی عمارت جشٹکان میں سبق پڑھ رہے تھے ۔ راونڈ ٹیبل کے شرکاءنے تعلیم کے حوالے سے کئے گئے تمام کاموں کی انجام دہی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کمپیوٹر لیب ، آن لائن ٹیچنگ سسٹم اور لرننگ سنٹرز کی پائیداری پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ اس سلسلے میں کمیونٹی میں مزید حساسیت پیدا کرنے کیلئے کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کئے جائیں گے ۔ اور اے وی ڈی پی اس میں کردار ادا کرے گا ۔اس موقع پر سی بی ایس بریر میں باونڈری وال کی تعمیر ، ہائی سکول بریر کو سیلاب سے محفوظ بنانے ، گرلز مڈل سکول کے کلاس رومز کو قریب سے گزرنے والی سڑک پر ٹریفک کی وجہ سے گندے پانی کے چھینٹوں سے محفوظ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ جبکہ جی پی ایس سکول بمبوریت پائین کی ٹیچر شازیہ نے مطالبہ کیا ۔ کہ وہ پچاس سٹوڈنٹس کی ایک ٹیچر ہے ۔ جسے سات کلاسوں کو پڑھانا پڑتی ہے ۔ جو کہ ممکن نہیں ہو رہا ہے ۔ اس لئے ایک ٹیچر دی جائے ۔ تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو ۔ اس موقع پر پی پی آر پراجیکٹ میں تعلیم کے شعبے میں کالاش ویلیز کو ترجیح دینے پر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔ راونڈ ٹیبل میں علاقے میں اسپیشل بچوں کی طرف بھی توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اور پاکستان غربت مکاﺅ فنڈ سے اپیل کی گئی ۔ کہ علاقے کی ضروریات کے پیش نظر اس پراجیکٹ کے دورانیہ کو بڑھایا جائے ۔ راونڈ ٹیبل میں سکولوں نے اساتذہ ،پی ٹی سی چیرمین و ممبران ، بورڈ آف دائریکٹر اے وی ڈی پی اور ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر استاد زاہد حسین ، انچارج ٹیچر کالاشہ دور سکول بختاور خان ، برس خان ، شاہ حسین ، ٹیچر شاعرہ ، ٹیچر شاہزیہ ، شاہی گل ، لالی گل ، اسرار ،مینیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد وغیرہ نے خطاب کیا ۔ شرکاءنے اٹالین گورنمنٹ ،پاکستان غربت مکاﺅ فنڈ ، اے کے آر ایس پی اور ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کارکردگی کی تعریف کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں