212

چترال کے وکلاءبرادری ضلع بھرمیں عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بدھ کے روزبھی احتجاج جاری

چترال(ڈیلی چترال نیوز) چترال کے وکلاءبرادری ضلع بھرمیں عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بدھ کے روزبھی احتجاج جاری رکھا،چترال کچری روڈ کوکئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بندکرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بارایسویسی ایشن کے صدرخورشیدحسین مغل ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری نابیگ ایڈوکیٹ،سینئرقانوندان عبدالولی خان عابد،قاضی ساجد،عظیم بیگ،عالمزیب ،سیدمختارعلی شاہ اوردیگرنے سینئرایڈوکیٹ سیدبرہان شاہ کے ساتھ ایس ڈی پی او مستوج کی ہاتھا پائی کو شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایس ڈی پی اومستوج کوفوری طورپرچترال سے تبادلہ کرکے سیدبرہان شاہ کے خلاف درج کئے گئے ایف آئی آر ختم کیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں