187

موجودہ حکومت مہنگائی کے بعد اب عوام سے مفت علاج کی سہولت بھی چھینے کی کوشش کررہے ہیں/الحاج عیدالحسین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے صدرالحاج عیدالحسین،ضلعی رہنماشیرآغا،ایم آئی خان ایڈوکیٹ ،سابق صدرسیدمظفرحسین جان اوردیگرچترال ہسپتال میں ینگ، سینئر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں اورتمام ممبران کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں کوپرائیوٹایزیشن کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کاعوام دشمن پالیسی ہمیں کبھی بھی منظورنہیں ہے ۔انصاف کے دعویدارحکومت صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کاوعدہ کرتے ہوئے عوام کوسہولیات فراہم کرنے کے بجائے مزیدمشکل میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹ اداروں کے ذریعے چلانے کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے ،اگرطاقت کے زورپر کچھ کریں گے تواس کے خلاف احتجاج کی جائے گی جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پرہوگی۔ ،سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائزکرنے سے غریبوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔انہوں کہا کہ سرکاری ہسپتالوں سے وابستہ افراد کو حکومت کا یہ رویہ اچھا نہیںلگا، جبکہ شہری بھی یہی کہتے ہیںکہ مہنگائی کے بعد اب عوام سے مفت علاج کی سہولت بھی چھینے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں