195

ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی کا چیف سیکرٹری کی جانب سے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے پرنسپل کے بارے میں لائے گئے یکطرفہ فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار

چترال /ایم این اے مولاناعبدالاکبرچترالی نے لینگ لینڈ سکول کے بارے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کو غیر قانونی اور خلاف ضابطہ اور یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سکول سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈروں کو نہ اس سلسلے میں اعتماد میں لے لئے گئے اور نہ ہی چترال کے منتخب نمائندوں کو اس میں شریک کرنے کی زحمت گوار اکی۔ ایک اخباری بیان میں انہوںنے کہاہے کہ وہ نام نہاد بورڈ آف گورنر اور چیف سکریٹری کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جوکہ چند بیورو کریٹوں کے کرنے کا کام نہیں ۔ا±نہوں نے چیف سیکرٹری پر واضح کیاکہ ان کی عدم موجودگی میں انتظامیہ نے جو فیصلہ لیا ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔ا±نہوں نے متنبہ کیا، ”میں اس کی قطعاًاجازت نہیں دوں گا کیوں کہ اصلی اسٹیک ہولڈرز، جو علاقے کے منتخب نمائندے ہیں، والدین اور عمائدین سے ضرور مشورہ کیا جانا چاہئے۔”
ا±نہوں نے سوال کیا کہ ایک بورڈ آف گورنر جس نے سکول کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا تھا سوائے اس کے کہ برطانوی پرنسپل کو دیئے گئے چندہ سے بھاری رقم کی منظوری دی جائے تو وہ ایسا یکطرفہ فیصلہ کس طرح لے سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں