201

جمعیت علما اسلام تحصیل دروش کا وکلا برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور تعاؤن کی یقین دہانی

معیت علماء اسلام تحصیل دروش کے امیر مولانا امین الرحمن نے دروش بار ایسو سی ایشن کے ساتھ دروش بار رو م میں سینئر وکیل کو پولیس آفسر کی طرف سے مبینہ تشدد کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلا برادری کے ساتھ ملاقات کیں جس میں دروش بار کے وکلا و صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ شامل تھے۔ جماعت علما اسلام تحصیل دروش کے امیر نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت نے کے پی کے پولیس میں سیاسی مداخلت اور عوام کی بہتر مفاد کیلئے بہت زیادہ دعوے کرتے رہے مگر یہ دعویٰ محض دعویٰ نکلا جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ پولیس عوام کی محافظ ہے اور کسی پر فرد پر غیر قانونی طور پر تشدد کا حق نہیں رکھتا ہے۔ جمعیت علما اسلام تحصیل دروش نے سینئر قانون دان سید برہان شاہ ایڈوکیٹ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس کے پی کے سے چترال میں مبینہ طور پر سینئر وکیل پر تشدد کا نوٹس لیکر پولیس آفسر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دروش بار ایسو سی کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ نے جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے امیر و دیگر کارکنوں کی طرف سے اظہار یکجہتی اور تعاؤن کی یقین دہانی پر اُن شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کیا ہے کہ حکومت اس معاملے پر فوری کاروائی کر کے پولیس آٖفسر کے خلاف کاروائی عمل میں لائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں