168

ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے ایون سلنڈر بلاسٹ میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے پسماند گان میں امدادی چیک تقسیم

چترال/ ڈپٹی  کمشنر چترال نویداحمد کی ہدایت پر تحصیلدار چترال صیفور خان نے ایون سلنڈر بلاسٹ کے جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے پسماندہ گان کوہفتہ کے روز ایون میں 17لاکھ روپے کے چیک دئیے۔اس موقع پر تحصیلدار چترال صیفور خان نے جان بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اُنہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے ایون مولدہ میں منظور اور شاکر کے گھر میں سلنڈر بلاسٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے سے 8افراد جلس گئے تھے۔جن میں سے اب تک 6افراد جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو زخمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں