320

الخدمت فاونڈیشن پورے ملک میں بلاتفریق رنگ ونسل قوم فرقہ علاقہ خدمات انجام دے رہی ہیں/سیدمختارعلی شاہ ایڈوکیٹ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئررہنماسیدمختارعلی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ الخدمت فاونڈیشن گذشتہ روز بونی روڈ پر چترال شہر سے تقریباً 20کلومیٹر کے فاصلے پر واقع راغ گاوں کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے لاشوں کوگھرپہنچانے اور تکفین وتدفین کے تمام اخراجات برداشت کرکے متاثرہ خاندنوں کے دل جیتاہے ۔انہوںنے الخدمت فاونڈیشن چترال کے تمام رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن پورے ملک میں بلاتفریق رنگ ونسل قوم فرقہ علاقہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔انہوں پھشک سے جان بحق ہونے والے باپ بیٹے کی اہل خانہ اورتما م رشتہ داروں کی طرف سے الخدمت فاونڈیشن کاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں