Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کبربگٹی قتل کیس:عدالت نےپرویز مشرف کو بری کردیا

کوئٹہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بگٹی قتل کیس کے ملزمان ،پرویز مشرف،آفتاب شیر پاؤ،شعیب نوشیروانی کو بھری کردیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ سماعت کے دوران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اے ٹی سی نے سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کو بری کردیا جبکہ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی کی والد کی قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی ۔نواب اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی نے عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ نواب اکبر بگٹی کو 26 اکتوبر 2006 کو ایک آپریشن میں قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ 2009 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر درج ہوا تھا جس میں بری ہونے والے تینوں ملزمان سمیت 12 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button