تازہ ترین
کریٹیو اپروچز فار ڈویلپمنٹ (CAD)کے تعاون سے ہاٹ ایف ایم 97 چترال میں محفل مشاعرہ


مسرت بیگ مسرت ؔ ، محمد رحیم بیگ خاکسارؔ ، شیر اکبر صباؔ سلطان علی خان سلطانؔ ،سید نذیر حسین شاہ نذیرؔ ، جعفر حیات ذوقیؔ ، محبو ب الحق حقیؔ ،خالد فراق عندلیبؔ ، سرور سُرورؔ ،ثناء اللہ ثانیؔ ،جعفر نبی جعفرؔ ،محمد شفیق الرحمن شفیقؔ ،فداء الرحمن ، جی کے صریرؔ ، افضل حسین شاہ افضلؔ ، طارق اللہ طارقؔ ،کرم الہی کرمؔ اور رشید احمد راوی ؔ نے حصہ لیا ۔ محفل مشاعرے کے اختتام پر چترال پریس کلب کے سابق صدر محکم الدین نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کریٹیو اپروچز فار ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مدثر الملک اور ہاٹ ایف ایم 97کے ذمہ داروں کی مشترکہ طور پر محفل مشاعرے کا انعقاد کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے شعراء کے خیالات کی بُلندی کسی بھی زُبان کے پائے کے شعراء سے کم نہیں ۔ اور نوجوانوں کا اتنے وسیع و بلند خیالات کا حامل ہونا اور انتہائی خوبصورت الفاظ کے ذریعے اپنے ضمیر کی تڑپ کا اظہار کرنا یقیناًچترالی ادب کی پختگی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ادب و ثقافت ہمیں بڑوں کا احترام چھوٹوں کی سرپرستی کی تعلیم دیتا ہے ۔ اس لئے ایک ہی بولی بولنے والوں کو اپنی زبان کے فروغ کی خاطر باہم مل جُل کر چلنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے ریڈیو سٹیشنز میں اس قسم کے مشاعرے ادب و ثقافت کے فروغ کا سبب بنیں گے ۔ اس لئے ضروری ہے ۔ کہ اس قسم کے محفل مشاعرے وقفے وقفے سے منعقد کئے جائیں ۔