Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

فروری میں پٹرولیم مصنوعات14 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان

لاہور: پاکستان میں اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا ماہرین کے مطابق نرخوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ 26 جنوری تک درآمدی خام تیل کی قیمتوں کے حساب سے کیا جائے گا۔تاہم اوگرا نے ابھی تک ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 23ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہیں۔ ۔پاکستان اپنی پیٹرولیم مصنوعات عرب لائٹ خام تیل سے بناتا ہے۔جس کی وجہ سے پاکستان میں یکم فروری سے پیٹرول 10روپے، مٹی کا تیل اور ڈیزل 14روپے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button