Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلع چترال سے جرائم کا خاتمہ کرکے اس کی پر امن حیثیت کو مزید ترقی دی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچترال آصف اقبال

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) ضلع چترال سے جرائم کا خاتمہ کرکے اس کی پر امن حیثیت کو مزید ترقی دی جائے گی۔جرائم کے خاتمہ کے لئے پریس کا پولیس کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار چترال میں حالی ہی میں پو سٹنگ پانے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف اقبال نے جمعہ کے روز چترال پریس کلب کے دورے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ چترال پھیلا ہوا علاقہ ہے۔اس لئے ہماری ذمہ داریاں بھی بہت زیادہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں پر زمین تنگ کر دی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ مقامی پریس کے تعاون کے بغیر پولیس کے لئے جرائم پر قابو پانا مشکل ہو گا۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے پریس کلب میں مہمان کو خوش آمدید کہا اور چترال پریس کلب کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

DSC00288

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button