Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

الھدیٰ انٹرنیشنل ویلفیئرفاؤنڈیشن کی طرف سے دروش میں متاثرین زلزلہ میں گرم بسترے تقسیم

دروش(نمائندہ ڈیلی چترال )الھدیٰ انٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دروش میں ہفتہ کے روز متاثرین زلزلہ میں گرم بسترے تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ضلع نائب ناظم اینڈکنونئیرضلع کونسل چترال مولانا عبدالشکور مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آفات اور دیگرحادثات کے موقع پرمستحقین کی امداد عین عبادت ہے اور اس حوالے سے الھدیٰ انٹرنیشنل ویلفئیرفاؤنڈیشن نے چترال میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔اس سے قبل رفاہی ادارے کی طرف سے متاثرین کیلئے فوڈ آئٹمز،گھروں کی تعمیرکیلئے جستی چادریں اورگرم کمبل بھی تقسیم کئے گئے ہیں اوراب شدیدسردی سے لوگوں کوبچانے کیلئے گرم بستروں کاانتظام لائق تحسین اقدام ہے ۔جس پراپنی اورضلعی حکومت کی طرف سے ادارے کا مشکوروممنون ہوں۔ہمارے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے الھدیٰ کے سپروائزرقاری عبدالرازق نے کہا کہ دروش میں متاثرین زلزلہ کوتین سوگرم بسترتقسیم کی گئی اسی طرح چترال اور گرم چشمہ میں بھی متاثرین کوگرم بسترے تقسیم کئے جائینگے۔ادارے کی طرف سے والنٹیرزآصف نذیراور مولانا ریاض الدین بھی موجودتھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button