234

منہاج القرآن وومن لیگ واہ کینٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلادِ مصطفٰیﷺ کانفرنس21فروری کوہوگی

واہ کینٹ( نامہ نگار)منہاج القرآن وومن لیگ واہ کینٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلادِ مصطفٰیﷺ کانفرنس 21فروری2016ء صبح 10بجے واہ پیلس میرج ہال نیو سٹی فیزllجی ٹی روڈ واہ کینٹ میں انعقاد پذیر ہوگی۔جس میں خصوصی خطاب منہاج وومن لیگ کی مرکزی نائب صدر سینئر متحرمہ راضیہ نوید اورمنہاج وومن لیگ کی مرکزی سیکرٹری انفارمشن وذونل نگران شمالی وزیرستان متحرمہ عائشہ مبشرفرمایں گئیں جب کہ ٹیکسلا ،حسن ابدال،حضرو،کامرہ،اٹک،باہتر،فعح جنگ،ہری پور، POFحویلیاں کینٹ اورPOFسنجوال کینٹ کی منہاج وومن لیگ کی تنظیمات کے تعاون سے منعقد ہونے والی یہمیلادِ مصطفٰیﷺ کانفرنس اپنی نویت کی ایک منفرد کانفرنس ہو گی۔متذکرہ کی تنظیمات اپنی بھر پور شرکت کے علاوہ اپنی نمائندگی کے طور پر اہم خطابات او رانتظامات میں بھی حصہ لیں گی ان خیلات کا اظہار منہاج القرآن وومن لیگ واہ کینٹ کی صدر متحر مہ نگہت نعیم نیمیڈیا نمائندگان سے گذشتہ روز ایک اہم بریفنگ میں کیااور انھوں نے یہ بھی بتایا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی رسول اللہ ﷺ سے عقیدت ومحبت اوراسوۃ الرسولﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے،اور ایسا مسلمان امن وسلامتی ،تحمل وبرداشت اور اخوت ورواداری کا علم بردار ہوتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں