Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ا پیل برائے مالی تعاون

18سال کا نوجوان لال ذرین ولد صابر خان ساکن گہریت تمام انسان دوست اور مخیر حضرات سے اپنی زندگی بچانے کیلئے مدد کی بھیک مانگ رہا ہے ۔ لال ذرین محنت مزدوری سے اپنے اور اپنے گھر والوں کیلئے روٹی روزی کمانے والا نوجوان تھا ۔ لیکن چند دن پہلے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں مٹی لوڈ کرکے مزدوری کررہاتھا ۔ کہ اُن پر ایک بڑا مٹی کا تودہ گرا جس میں اُس کے دو ساتھی جان بحق ہوئے ۔ لیکن لال ذرین شدید زخمی حالت میں معجزانہ طور پر بچ گیا ۔ اُس کی دونوں ٹانگیں بُری طر ح فریکچر ہو چکی ہیں ۔اور ہپ کی ہڈیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں ۔ یہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے سرجیکل وارڈ کے بیڈ نمبر 6میں داخل ہے ۔ جس کے معاینے کے بعد ڈاکٹروں نے علاج کیلئے آرتھوپیڈک سرجن پشاور کو ریفر کیا ہے ۔ لیکن انتہائی مالی خستہ حالی اورمفلسی کی بنا پر وہ اپنا علاج مخیر اور ہمدرد لوگوں کے تعاون کے بغیر کرنے کے قابل نہیں ۔ لال ذرین کو یہ یقین ہے ۔ کہ معاشرے میں مجبور اور بے بس افراد سے ہمدردی رکھنے والوں کی کمی نہیں ۔ اور اُن کے علاج کیلئے مدد کی ضرور کوئی سبیل نکلے گا ۔ اور وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنے ہاتھوں سے کمانے کے قابل ہو جائیں گے ۔ مخیر حضرات نوجوان کو مستقل بنیادوں پر اپاہچ ہونے سے بچانے کیلئے اپنا دست تعاون بڑھا کر دنیا اور آخرت میں سکون و اطمینان حاصل کریں ۔ آپ مالی تعاون کیلئے موبائل نمبر 0346 9324822خورشید احمد یا 03479114379سید زمان خان سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button