تازہ ترین
جنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ان کا تحفظ ہماری زندگی اور ماحول کیلئے انتہائی ضروری ہے۔مغفرت شاہ


اور رائیلٹی متعلقہ کمیونٹی کو دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایون میں ایف ڈی سی کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ پہلے جو معاہدے ہوئے ۔ اُن میں اداروں کو شامل نہیں کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے مسئلہ صحیح طریقے سے حل نہ ہو سکا ۔ اب جرگے میں تمام ذمہ دار ادرے بیٹھیں گے ۔ اور انشاء اللہ بہتر فیصلہ ہو گا ۔ انہوں نے چترال میں مصنوعی جنگلات کی افزائش پر زور دیا ۔ اور کہا ۔ کہ پودوں کی ابتدائی نشو نما کیلئے پانی اور نگہداشت کی اشد ضرورت پڑتی ہے ۔ اس لئے محکمہ فارسٹ نے ان تمام ضروریات اور اخراجات کو پیش نظر رکھا ہے ۔ اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد محکمہ فارسٹ سے تعاون حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اپر چترال میں شجر کاری کی انتہائی ضرورت ہے ۔ تاکہ لوئر چترال کے جنگلات پر عمارتی اور جلانے کی لکڑی کے بوجھ کو کم کیا جا سکے ۔ نائب ناظم ضلع کونسل چترال مولانا عبدالشکور نے اپنے خطاب میں اسلامی پہلو سے شجرکاری کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔ اور عوام کو ادار ے کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ڈی ایف او سلیم مروت نے بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ کے حوالے حاضرین کو آگاہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ جو لوگ نرسری لگانا چاہتے ہیں ۔ محکمہ فارسٹ اُن کو 25فیصد ایڈوانس آدائیگی کرے گا ۔ اور بالترتیب مختلف اقساط میں اُن کو ادئیگی کی جائے گی ۔ اس سے کم روزگار والے لوگوں کی ٹھیک ٹھاک آمدنی ہوگی ۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے ۔ کہ اس موقع سے فائدہ اُٹھائیں ۔ تقریب سے ایس ڈی ایف او محمد آصف ، ممبر تحصیل کونسل قاضی فضل معبود ، کمیونٹی کی طرف سے آصف رضا ، ریٹائرڈ صوبیدار محمد عمر نے بھی خطاب کیا ۔