Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ہفتے کے روز چترال کے 4مقامات پر جنرل کو نسلر اور خوا تین کی نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گے

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال )ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ہفتے کے روز چترال کے 4مقامات پر جنرل کو نسلر اور خوا تین کی نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گے۔اور انتخابات مجموعی طور پر امن ماحول میں انجام پائے۔ لوگوں نے انتہائی جوش وخروش سے حصے لیاِ ۔خصوصا خواتین نے ووٹ کاسٹ کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ چترال میں 7جنرل کونسلر اور 7خواتین نشستیں ضمنی الیکشن میں پُرکرنے تھے۔لیکن خواتین کی پانچ اور جنرل کونسلر کی ایک نشست کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب گئے۔ جبکہ 2خواتین نشستوں اور 6جنرل کونسلر کی سیٹس کیلئے 19امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ضمنی الیکشن میں ویلج کونس بلچ چترال ٹو میں جنرل کو نسلر کی دو نشستوں کیلئے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں غیر حتمی نتائج کے مطالق سیف الدین 189 اور وقاراحمد 182 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ۔ پرابیگ کی خواتین نشست میں بی بی حج 787 ووٹوں سے کامیاب قرار پائی ۔ اسی طرح ویلج کونسل دروش ٹو جنجرت کے جوادالملک نے 285ووٹوں سے میدان ما ر لیا ۔ جبکہ مڑ پ رائین تورکہو خواتین سیٹ اختر بی بی نے 738ووٹ لے کر اپنے نام کر لی ۔ اسی ویلج کونسل میں جنرل کونسلر کی نشست میں تین امیدواروں نے بالترتیب کمال الدین نے 360 محمد نادر خان نے 294اور شیر حکیم نے 270 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔ واضح رہے ۔ کہ مذکورہ نتائج غیر حتمی ہیں جن میں کسی بھی وقت تبدیلی ممکن ہے ۔ درین اثنا الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حا لات سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ اور انتخابات انتہائی پُر امن طریقے سے انجام پائے ۔

2

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button