Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اکانٹینٹ جنرل نے چترال اکاونٹ آفس میں سٹاف کی کمی ودیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی 

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) اکاونٹنٹ جنرل صوبہ خیبر پختونخوا شریف اللہ خان وزیر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کیسز، جی پی فنڈز اور ملازمین کی ٹی اے ڈی اے بلز تمام ضلعی اکاونٹس آفسز میں ایک ہفتے کے اندر نمٹائے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وہ جمعہ کے روز چترال کے اپنے تین روزہ دورے کے اختتام پر مقامی میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اکاونٹس آفس کے تمام ملازمین خود کو عوام کی خادم سمجھ کرخدمت کے جذبے سے کام کریں اور کسی کو شکایت کا موقع نہ دیں۔اکاونٹنٹ جنرل نے اکاونٹس آفس چترال کے اہلکاروں کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چترال کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور اکاونٹ آفس کی کاکردگی کے بارے میں دریافت کرنے پر کہیں سے بھی شکایات نہیں ملی جس پر چترال کے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر اور تمام اہلکار داد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ دسمبر تک تمام پینشنرز اور گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہیں ڈسٹریبیوٹٹ کنٹرول سسٹم (DCS)میں تبدیل کئے جارہیں ہیں۔ جس سے پینشنرز اور ملازمین اپنی پینشن اور تنخواہیں ڈائریکٹ ATMسے نکال سکیں گے۔ اکانٹینٹ جنرل نے چترال اکاونٹ آفس میں سٹاف کی کمی ودیگر مسائل صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے رابطہ کرکے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرافسر علی ، ایڈیشنل ڈی اے او امیر محمد اور سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن کے ڈویژنل اکاونٹس افیسر عبد السلام و دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button