جب تک مذکورہ بی آئی ایس پی سنٹرکوسکول مذکورہ سے دوسری جگہ شفٹ نہ کی جائے تب تک ہم والدین بچوں کو13ستمبر2022سے سکول ہذاجانے نہیں دیں گے/صدرمحفل شرافتی

چترال (قرارداد)گذشتہ روزاہلیان شیرجولی شاگرام پائین کے تحصیل موڑکھو/تورکھواپرکے کاایک ہنگامی اجلاس سابق کونسلر شرافت کے زیرصدرات منعقدہوا ۔صدرمحفل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ پرائمری سکول شاگرام پائین تورکہومیں بی آئی ایس پی کے تحت جورقم تقسیم ہورہے ہیں اس پرتمام معززین علاقہ اوربچوں کے والدین سکول ہذاکو2019سے بی آئی ایس پی کاسنٹرقائم کرنے پرشدیدتحفظات کااظہارکئے جسکی وجہ سے بچوں کی پڑہائی گذشتہ تین سالوں س متاثرہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے متعلق ہم اہلیان علاقہ پہلے بھی کئی بارمتعلقہ محکمے ،انتظامیہ اپرچترال ہیڈٹیچرسکول ہذکوبذریعہ قرارداددے چکے ہیں ۔تاحال اس پرکوئی خاطرخواہ کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے ہماری بچوں کی مستقبل تاریک ہوکررہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقے عمائدین اوربچوں کے والدین متعلقہ محکمے اورانتظامیہ اپرچترال سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ بی آئی ایس پی سنٹرکوکسی دوسری جگہ منتقل کی جائے جب تک مذکورہ بی آئی ایس پی سنٹرکوسکول مذکورہ سے دوسری جگہ شفٹ نہ کی جائے تب تک ہم والدین بچوں کو13ستمبر2022سے سکول ہذاجانے نہیں دیں گے جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ محکمےپرہوگی۔