Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جوانوں کوجے آئی یوتھ ممبربنانے کے لئے ماہ مارچ میں پورے چترال میں منظم ہم چلائی جائے گی۔مولاناجمشیداحمد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)جماعت اسلامی ضلع چترال کے ضلعی امیرمولاناجمشیداحمد،امیرتحصیل چترال عتیق الرحمن،قاری سلامت اللہ،سابق تحصیل امیرہدایت اللہ اورجے آئی یوتھ کے ضلعی سربراہ جہہ الدین نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت اورانقلاباتِ زمانہ میں ان کے کردارکونظرانداز کرناممکن نہیں جبکہ پاکستان میں آبادی کابیشترحصہ ہونے کی بناپرنوجوانوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔الہذااس طبقے کوساتھ ملائے بغیرکسی بھی شعبے میں انقلاب برپاکرناامرمحال ہے ۔دوسری طرف وطن عزیزمیں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوان نسل کوالحاد اوربے دینی کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہیں،ایک اندازے کے مطابق بڑی تعداد میں نوجوان الحادی سازشوں کاشکار چکے ہیں اوراس میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوجارہاہے جوکہ مستقبل میں نظریہ پاکستان کیلئے شدید خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں نوجوانوں کی اسی اہمیت اورانقلاب کے لئے ان کے ناگزیرکرداراورالحادی سازشوں کاراستہ روکنے کے لئے جماعت اسلامی پاکستان نے جے آئی یوتھ کے نام سے نوجوانوں کی قوت کویکجاکرکے مثبت پہلووں میں اس کوکام میں لانے کافیصلہ کرچکی ہے ۔اس حوالے سے مختلف پروگرامات کے ذریعے نوجوانوں کوان کی اہمیت اورمعاشرے کے بناؤاوربگاڑمیں ان کے کردارسے آگاہی دلانے کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے ساتھ ان کے تعلق کوبرقراررکھنے کی کاوشوں کے علاوہ ان کے رجحانات اورضرورت کے مطابق ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی مربوط اورمنظم آوازاُٹھائی جائے گی۔نوجوانوں کوجے آئی یوتھ ممبربنانے کے لئے ماہ مارچ میں پورے چترال میں منظم ہم چلائی جائے گی ضلعی سطح پرپہلے ہی اس تنظیم عمل میں لائی گئی ہے اوربرادروجہہ الدین کوجے آئی یوتھ کاضلعی صدرمقررکردیاگیاہے،انہوں نے مزیدکہاکہ 18سال سے 35کے نوجوانوں کوممبرشپ دی جائے گی اورچترال کے 24یوسیزمیں12000ممبرشپ کرنے کی آڈرملی ہے فی یوسی 500کے حساب سے ممبرشپ کی جائے گی۔

DSC00338

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button