285

بدعنوانی نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے، مخلص قیادت ناگزیر ہے۔ سراج الحق

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بدعنوانی نے ہمارے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ نوجوانوں میں مایوسی اور اضطراب بڑھ رہاہے ۔ میرٹ کا فقدان ہے اور قوم پر مسلط مخصوص خاندان امیر تر ہورہے ہیں۔ ایسے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے باہمت اور پرعزم رضاکاروں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ معاشرے کے پسے ہوئے نادار اور بے سہارا طبقے کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا مثبت اور تعمیر ی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے اوقاف ہال پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پہلے صوبائی رضاکار کنونشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور نے کی جبکہ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان ، صوبائی صدر نورالحق ، نائب امیر صوبہ مولانا محمد اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے رضاکاروں نے گزشتہ ڈیڑھ عشرے کے دوران زلزلہ، سیلاب، بم دھماکو ں اور دیگر قدرتی سانحات کے دوران بے لوث خدمت انسانیت کی ایک ایسی لازوال تاریخ رقم کی ہے کہ جس کی حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکاروں نے خدمت خلق کے شعبے میں امانت اور دیانت کے کلچر کو پروان چڑھایا اور یہی وجہ ہے کہ مخالفین بھی اس حقیقت کو تسلیم کررہے ہیں کہ اگر وطن عزیز میں دکھی انسانیت کی حقیقی معنوں میں کوئی خدمت کررہاہے تو وہ الخدمت کے باہمت رضاکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک او رقوم کو درپیش مسائل سے نجات مخلص رضاکار اور دیانتدار قیادت ہی دلا سکتی ہے۔ جس کے لیے اجتماعی جدوجہد وقت کا تقاضاہے ۔ کنونشن میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی بانی صدر شبیر احمد خان ، سابق صوبائی صدر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، صوبائی جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی، نائب صدور ریاض خان ، خالد وقاص چمکنی سمیت صوبہ بھر سے آئے ہوئے ضلعی صدور اور رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔#
******************************
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور کو صوبہ خیبر پختونخوا کا بہترین ضلع قرار دیا گیا
رضاکار کنونشن میں 7 شعبوں میں پشاور تین انعامات لے اُڑا، چارسدہ دوسرے اور دیرپائین تیسرے نمبر پر رہا

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے تحت پہلے صوبائی رضاکار کنونشن کے موقع پر گزشتہ ایک سال 2015 ء کی کارکردگی کی بنیاد پر ضلع پشاور کو صوبے کا بہترین ضلع قرار دے دیا گیاجبکہ چارسدہ دوسری اور دیر پائین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں 7 مختلف شعبہ جات میں دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کے لیے کوشاں ملک کا سب سے بڑا غیر سرکاری فلاحی ادارہ ہے۔ کنونشن میں یتیم بچوں کی کفالت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور نے صوبے کے دیگر اضلاع پر سبقت حاصل کرلی ۔ جبکہ ضلع چارسدہ نے مواخات اورتعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، دیر پائین نے صحت کے شعبے کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ ضلع بونیر کو صاف پانی کی فراہمی کے شعبے میں دیگر اضلاع پر سبقت کی وجہ سے اعزاز کا حق دار قرار دیا گیا ۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور کے صدر ملک پرویز خان نے پشاور کو صوبے کا بہترین ضلع کا اعزاز ملنا پشاور کی ٹیم اور رضاکاروں کی شب وروز محنت کا نتیجہ قرار د

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں