Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بروز گولدہ میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کا پی پی پی میں شمولیت

چترال(بشیرحسین آزاد)پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اتوار کے روز بروز گولدہ میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جسمیں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کئی افراد نے اپنے خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی و پی پی پی کے ضلعی صدر سلیم خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکروں کا خیال رکھا ہے اور کبھی بھی اپنے کارکنوں کو مایوس نہیں کریگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو عوام کو ان کے دل کی گہرائیوں کے ساتھ اپنی طرف کھینچتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ جو جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کرینگے ۔ انہوں نے چترال میں مکمل اور جاری اسکیموں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کا منشور عوام کو بااختیار بنانے کی تائید کرتا ہے اْنہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں خوش آمدید کہا اور اْن کا شکریہ ادا کیا۔شامل ہونے والوں میں محمد ظاہر خان ،عبدالودود ،رحمت اعظم،سردار ولی،شیر گل،دلاور خان اور رحمت اللہ وغیرہ شامل ہیں۔اس سے پہلے جب پارٹی رہنما بروز گولدہ پہنچے تو گاؤں کے لوگوں نے اْن کا پرتپاک استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button