Mr. Jackson
@mrjackson
مضامین

مرحباوزیراعلیٰ خیبرپختونخواجناب پرویزخٹک صاحب۔۔۔تحریرخواجہ نظام الدین ایڈوکیٹ ریشن تحصیل مستوج چترال

چندورزقبل راقم نے مورخہ 25جولائی 2015کوچترال کے خوبصورت ترین گاون ریشن سیلاب کی تباہ کاریوں سے دل بردرستہ ہوکرریشن گول کے آخری حصے پرجرمن کی جانب سے بنائی گئی ہائیڈل پاؤرہاوس کی تباہی اوردوبارہ بحالی کے سلسلے میں اپنے ناپختہ ذہین کوبرائے کارلاکرفلاحی ریاست کی ذمہ داری کے سلسلے میں قلم اُٹھائے تھے ۔جوکہ مقامی اخباروں کی توزنیت بنی۔لیکن صوبائی حکومت کی سربراہ تک آوازکوپہنچانامشکل تھا۔مگریہ فلاحی ریاست صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ جناب پرویزخٹک کے بہترین تدبیراورعوام دوستی کااہم ثبوت ہے کہ اُنہوں نے اپنے اولین فرصت میں نہ صرف چترال کے کئی باردورے کئے ۔بلکہ ان گنت مسائل کواپنے سینے میں محفوظ کیا۔اورآج یہ سنتے ہوئے ہمیں نہایت ہی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک سیلاب سے تباہ شدہ ہائیڈل پاؤرہاوس ریشن کی دوبارہ جدید ترز کے مطابق بحالی کے لئے خطیرمقدار میں فنڈز مختص کرکے پاورہاوس بالا کی دوبارہ بحالی کے حکم بھی صادر فرمایا۔جس کے لئے بالخصوص پانچ ہزارآبادی والے گاؤن ریشن کے لوگوں میں خوشی کی لہرڈوگئی ہے ۔اوربالعموم وہ تمام صارفین جوکہ ہائیڈل پاور ہاوس ریشن سے روشنی کی نعمت سے مستفید ہوتے ہیں اورواشیگاف الفاظ میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی عوام دوستی پراورمسائل حل کرنے پر دل کی گہروئیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس موقع پرہم قائد تحریک انصاف عمران خان اوراُن کی پارٹی کی ضلعی قائدین کے کوششوں کونہ سراہے توساسرزیادتی ہوگی لحاظ وہ تما م شکریہ کے مستحق ہیں۔یہاں پریہ کہتے ہوئے بھی کوئی عار محسوس نہیں کرتا کہ دوست وہ ہے جومصیبت میں کام آئیں اوریہی عوام دوستی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نہ صرف ہائیڈل پاورہاوس ریشن کی دوبارہ بحالی کے لئے رقم مختص کئے بلکہ متاثرہ علاقوں کوبچانے کے لئے حفاظتی بندتعمیرکرنے کے لئے فنڈز مختص کئے ۔ایسے میں اُن کے اس کردار اورعوام دوستی کااتراف نہ کریں تواس سے زیادہ ظلم اورناانصافی کیاہوسکتی ہے ۔ اس موقع پر پورے سب ڈویژن مستوج کے عوام اورچترال پائین کے عوام کومل کر صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی عمردارازی و حکومت کی کامیابی کے لئے بحیثیت مسلمان صدقے دل سے دعاکرناچاہیے کہ اللہ تعالیٰ حکومت پاکستان اورہماری صوبائی حکومت اوراُن کے سربراہ کوپائندہ وزندہ سلامت رکھے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button