427

یونیورسٹی آ ف چترال نے ایم اے (پرائیویٹ) سالانہ امتحانات برائے2020کے نتائج کا اعلان کردیا

چترال/ کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے ایم اے(پرائیویٹ) سال 2020 کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کے آٹھ مضامین یعنی عربی، اکنامکس، انگلش، ہسٹری، آئی۔آر، اسلامیات، پولیٹکل سائنس اور اردومیں مجموعی طور پر 592امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 357امیدواران کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 60فیصد رہا۔ مذکورہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://uoch.edu.pk/index.php/examinations/results/ پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی ڈی ایم سی (DMC) اُن کے مستقل ایڈریس پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔
اس سے قبل کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں بدھ 7اپریل کو ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہرشاہ کی موجودگی میں مذکورہ نتائج کا اعلان کیاگیا۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر ظاہرشاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شفاف امتحانات کے کامیاب انعقاد اورتقریباً ایک ماہ کے قلیل عرصے میں نتائج مرتب کرنے پرشعبہ امتحانات کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں