300

آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان، چترال ریجن کے زیر نگرانی ، پروجیکٹ ایشین سنڑل استھنٹینگ اینشیٹیئو کی مالی معاونت سے پانچ روزہ تربیتی ورکشاب اختتام پذیر

چترال (ڈیلی چترال نیوز)بچوں کے لئے سب سے قوت بخش غذا ماں کا دودھ ہے لہٰذا پیدائش سے دوسال کی عمر تک بچوں کو ماں کا دودھ ضرور پلانا چاہئے۔ماں کا دودھ جراثیم سے پاک اور بچپن کی اکثر بیماریوں سے بچانے والا ہوتا ہے ماں کادودھ پینے والے بچے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ان خیالات کااظہار آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے پراجیکٹ منیجرنگارعلی نے بونی،گرم چشمہ اورچترال ٹاون میں سنٹرل ایشین استھنٹینگ انی شیٹو (کاسی) پراجیکٹ کی مالی معاونت سے منعقدہ ماں کے دودھ کی افادیت، بچوں میں نشونماکمی اور نمو کی فروع کی اہمیت کے حوالے سے پانچ روزہ تربیتی ورکشاب کے اختتامی پروگرم سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔تربیتی ورکشاپ میں محکمہ صحت ضلع اپر اورلوئرچترال سے تعلق رکھنے والے82ایل ایچ ڈبلیو،سی ایچ ڈبلیو نے شرکت کی۔پروگرام سہولت کار اس تربیتی ورکشاب کے آغاز میں وہاں پر موجود تربیت حاصل کرنیوالے خواتین کو ورکشاب کی اہمیت اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے بریف کیا اور بچوں میں غذائی قلت، اور ان کی نمو کی رفتار میں کمی اور ساتھ ماں کے دودھ کی اہمیت ا فادیت سے بھی آگاہ کیا۔کہ ماں کے دودھ میں وہ تمام غذائی اجزا ء مناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں جو بچوں کی جسمانی اور دماغی نشوونما کے لئے درکار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کا اصل مقصد بچوں میں غذائی قلت کی کمی، بچوں میں نمو کی رفتار میں کمی،اور ساتھ ماں کی دودھ کی اہمیت کے حوالے سے تربیتء ورکشاپ منعقد کر رہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد چترال میں نوزائیدہ بچوں اور خاص کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کی صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تیار کی گئی۔
نگارعلی نے کہاکہ راویے میں تبدیلی اس پروگرام کا ایک اہم مقصد ہے اس کے ذریعے اس پروجیکٹ کے اصل مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں۔وقت کے ساتھ لوگو ں کو راویے میں تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا اور مزید بہتری کے لئے سمینار منعقد کرنا وقت کی ہم ضرروت ہے۔اس پروجیکٹ کے ذریعے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ دستاویز کو مختلف قسم کے آدانوں، بصیرت اور تجاویز سے تقویت ملی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس حکمت عملی پر خلوص اور مستقل نفاذ سے خطے میں ایم این سی ایچ کے ذریعے کیے جانے والے مختلف اقدامات کی تاثیر میں نمایاں بہتری آئے گی۔
پانچ روزہ تربیتی ورکشاب کے آخر میں پروجیکٹ کے ایڈمن و فنانس آفیسر تنویر صالح نے بھی خطاب کیا اور اس پروجیکٹ کی اہمیت اور اس تربیتی ورکشاب کی افادیت پر روشنی ڈالی۔اس پانچ روزہ تربیتی ورکشاب میں فیلڈسپروائزرنورجہاں اورفیلڈسپروائزر شریفہ یوسف بطور ماسٹر ٹیرنر موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں