387

موجودہ حکومت ملازمین کے فلاح و بہبود سے متعلق مسلسل عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے صوبائی سیکریٹری اطلاعات و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش

گلگت/ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے عارضی و کنٹیجنٹ ملازمین کے دھرنے میں شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومت کے کابینہ کے اجلاس میں عارضی و کنٹیجنٹ ملازمین کے مستقلی کے معاملہ شامل نہ کرنا صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ سابقہ اسمبلی کا منظورکردہ ایکٹ میں اگر کوئی خامی ہے تو اس کو دور کیا جائے تاہم عرصہ دراز سے مستقلی کی آس لگائے خدمات سرانجام دینے والے عارضی و کنٹیجنٹ ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ملازمین  عمر کی بالائی حد کی شرط پار کرچکے ہیں ایسے میں ان کو مستقل نہ کرنا محض زیادتی نہیں بلکہ معاشی قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے روزگار ، عارضی ملازمین کی مستقلی اور تنخواہوں میں اضافے کو اولین ترجیح سمجھ کر کام کیا مگر افسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ملازمین کے فلاح و بہبود سے متعلق مسلسل عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں