363

بچے کی افزائش، پرورش اور بہتر نشوونما کے لیے ماں کی صحت کابہترہونابھی ضروری ہے/نگارعلی/تنورصالح

چترال (ڈیلی چترال نیوز) منیجرکاسی پرجیکٹ  آغاخان ہیلتھ سروس چترال نگارعلی اور ایڈمن  و فنانس آفیسر  تنویر صالح نے پرسن ،گرم چشمہ ،پرابیک اوریوسی یارخون لشٹ اوردیگرعلاقوں میں مختلف مکتبہ فکرکے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہے بچے ہرگھرکی رونق اورخاندان کو پروان چڑھانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ تاہم صرف بچوں کی پیدائش ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ ماں اوربچے کاصحت مند ہونابھی اتناہی ضروری ہے جتناکہ بچے کادنیامیں آنا۔ بچوں کاصحت وتندرستی کے ساتھ دنیامیں آنا ہرماں باپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان  چترال ریجن  کے زیر نگرانی   کام کرنے والے   سنڑل ایشین  استھنٹینگ  اینشیٹو (CASI) پراجیکٹ کی مالی معاونت سے تربیتی یافتہ لیڈی ہیلتھ ورکرز،سی این ڈبلیواوردیگراسٹاف چترال کے مختلف علاقوں میں پروگرامات کرکے   ماں اوربچے کی صحت ،خوراک کے حوالے سے آگاہی مہم گھرگھرپہنچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  غذائی قلت ماں کی صحت کوتباہ کردیتی ہے کیونکہ قدرتی طورپربچے کی افزائش کاعمل کچھ ایساہے کہ بچہ تو ماں سے اپنی غذائی ضرورت پوری کرلیتاہے لیکن ماں کمزورسے کمزورترہوتی چلی جاتی ہے۔ بچے کی افزائش، پرورش اور بہتر نشوونما کے لیے ماں کی صحت کابہترہونابھی ضروری ہے۔انہوں نے  کہاکہ حمل اور زچگی سے پیدا ہونے والی کمزوری کو دور کرنے ، بچے کی دیکھ بھال کرنے اور روز مرہ کے دیگر تمام کام انجام دینے کے لیے  ماوں  کو اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں ایسی غذا درکارہوتی ہے جس میں پروٹین اور چکنائی کی مقدار زیادہ ہو اور جس میں پھل اور سبزیاں کثرت سے لی جائیں۔ ماوں کو بہت سارا مشروب، صاف پانی، دودھ اور پھلوں کے رس لینے کی بھی ضروت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاسی پراجیکٹ کی مالی معاونت سے تربیتی یافتہ ایل ایچ ڈبلیو،سی این ڈبلیواوردیگراسٹاف مختلف علاقوں میں جاکربچوں کووزن کرکے ماں کے دودھ پلانے اورمعیاری خوراک دینے کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں ،جسمانی کمزور،چھوٹے قدوالے بچوں  اورکمزورماوں میں قوت مدفعت بڑھانے کی خوراک اورمیڈیس تقسیم کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ قوت مدافعت بڑھانے میں غذائوں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ کچھ اہم غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے فوراً قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر جسم میں قوت مدافعت ہوتو کوئی بھی بیماری اور انفیکشن آسانی سے آپ پر حملہ آور نہیں ہو سکتاہے

انہوں نے  مختلف سنٹرز میں سی اے ایس آئی پراجیکٹ کی معاونت سے دی گئی  ماں اوربچے کی صحت کے حوالے فری میڈیس اورخوراک  کے اشیاء کامعائنہ کرتے ہوئے اطمینان کااظہارکیا ۔کمیونٹی ممبرز بھی اے کے ایچ ایس پی اورکاسی  پراجیکٹ کے کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے  اس پراجیکٹ کوعلاقے کے  مکینوں کے لئے فائدہ مندقراردیا ۔

I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں