312

چترال ہومزپراپرٹی ڈیلراینڈبلڈرزپشاور کے زیراہتمام فیز 4میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

پشاور/چترال ہومزپراپرٹی ڈیلراینڈبلڈرزپشاور کے زیراہتمام فیز 4میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس مہم میں چترال ہومزپراپرٹی ڈیلراینڈبلڈرز کے سی ای او شکیل احمد، انجینئراینڈمنیجمنٹ ڈائریکٹر فیض الرحمن، حضرت مولانازاہدولی، رحیم اللہ، بہادر خان، امتیاز اور احسان الحق وفا شریک ہوئے۔
اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے درختوں کو زمین کی زینت قرار دیا ہے درختوں سے ہواؤں میں اعتدال پیدا ہوتا ہے اور درجہ حرارت میں کمی آتی ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا کہ جوکوئی درخت لگائے، پھر اس کی نگرانی اور حفاظت کرتا رہے، حتیٰ کہ درخت پھل دیناشروع کردے، اور اگر اس درخت کا کوئی نقصان ہوجائے، تو وہ اس شخص کے لیے صدقے کا سبب بن جاتا ہے حضورﷺ نے فرمایا کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اور اس میں سے کوئی انسان، درندہ، پرندہ، یا چوپایہ کھائے تو وہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم ضرور درخت لگائیں اور صدقہ جاریہ حاصل کریں۔
چترال ہومزپراپرٹی ڈیلراینڈ بلڈرز پشاورکی انتظامیہ نے تمام اہل وطن خصوصاً اہل چترال سے اپیل کی ہے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے اور ہرآدمی ایک درخت ضرور لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں