492

خودکشی اور پانی میں ڈوب جانے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ پہلا واقعہ سنوغر میں پیش آیا ۔ جہاں نوجوان امیر حیسن گھریلو تنازعے کی وجہ سے طیش میں آکر دریائے میں چھلانگ لگا دی

چترال ( محکم الدین ) خودکشی اور پانی میں ڈوب جانے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ پہلا واقعہ اپر چترال کے رومانوی گاوں سنوغر میں پیش آیا ۔ جہاں 17 سال کا ایک خوبصورت نوجوان امیر حیسن گھریلو تنازعے کی وجہ سے طیش میں آکر دریائے سنوغر میں چھلانگ لگا دی اور اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔ امیر حسین کی والدہ نے بھی خانگی جھگڑوں کی وجہ سے اس وقت خودکشی کا ارتکاب کیا تھا ۔ جب امیر حسین کی عمر ایک سال تھی ۔ اس کے بعد امیر حسین کے والد نے دوسری شادی کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے سے پہلے امیر حسین نے اپنے دوستوں کو فون کرکے بتایا ۔ کہ وہ سنگین قدم اٹھانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو دریائے سنوغر کے موجوں کے حوالے کیا۔ ان کی لاش کو بعد آزان دریا سے نکالنے کے بعد پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔ دوسرا واقعہ کالاش ویلی بمبوریت کے گرمائی چراگاہ کے قریب پیش آیا ۔ جہاں ناصر ولد میاگلہ گجر اپنے گدھے پر پہاڑی ساگ ( منغور) لاد کر گھر لا رہا تھا ۔ کہ راستے میں نالہ بمبوریت عبور کرنا پڑا ۔ اور گدھے کو پانی بہا کر لے گیا ۔ ناصر گلیشیر کے شدید ٹھنڈا پانی میں گدھے کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے پانی کی طغیانی کی وجہ سے لہروں کا مقابلہ نہ کر سکا ۔ اور ڈوب کر جان بحق ہوا ۔ جس کی لاش بعد ازان پانی سے نکال لی گئی ۔ متوفی دو بیویوں کا شوہر اور کئی بچوں کا باپ تھا ۔ جن کی پرورش کیلئے محنت مزدوری کرتا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں