تازہ ترین
قساڈو) مستوج کی طر ف سے چترال کی تاریخ میں پہلی بار پھلوں کی ضیاع میں کمی لانے کے لئے 150خواتین کو تربیت فراہم

چترال (نمائندہ ) قرمبر اینڈ شندور ایریا ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن (قساڈو) مستوج نے چترال کی تاریخ میں پہلی بار علاقے میں وافر مقدار میں دستیاب پھلوں کی ضیاع میں کمی لانے کے لئے مقامی کمیونٹی کی استعداد کار بڑھانے اور سو لر فروٹ ڈی ہائیڈریشن پلانٹس کی فراہمی کے ذریعے پھلو ں کو جدید تقاضوں کے مطابق سکھانے کے ساتھ ساتھ پیکنگ اور مارکیٹنگ کے حوالے سے 150خواتین کو تربیت فراہم کی ہے جس سے فی کس آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ واقع ہورہا ہے ۔ مستوج کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے ایک وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کے چیرمین سید سعادت جان ، ویلج ناظم نور عجم، منیجر دلی مراد اور استفادہ کنندہ خواتین نصرت جبین ، فرخندہ اور سوشل ورکر محمد طارق اور دوسروں نے کہاکہ یو ایس ایڈ کی سمال گرانٹ اینڈ ایمبیسیڈر فنڈز پروگرام کی مالی معاونت سے اس پراجیکٹ کو کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچایا گیا جس کا
