243

سی /ایم نے چترال میں لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور چترال میں لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں کے متاثرین کی مدد اور بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور مزید کسی جانی نقصان کے امکانات کو ختم کرنے کیلئے ہرممکن اور بھر پور اقدامات کریں اُنہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو بھی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں