383

گلگت بلتستان میں 14 سالہ لڑکی کا قاتل اس کا بھائی نکلا

غذر پولیس لڑکی کے قتل کامعمہ حل کرنے میں کامیاب ہوگئی، کچھ روز قبل چنار چٹورکھنڈ اشکومن میں 14 سالہ لڑکی کو سگے بھائی نے قتل کیا تھا اور خودکشی کا رنگ دے کر دفنا دیا گیا ایس ایس پی غذر عبدالمجید کو واقعے کا علم ہوا تو باریک بینی سے تحقیقات کا آغاز کیا اور آئی پی جان عالم کو کیس کی انویسٹیگیشن کا کام سونپ دیا چند ہی روز بعد تفتیشی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزم سلطان عالم جو کہ مقتولہ کا حقیقی بھائی ہے ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے 12 بور رائفل سے اپنی بہن 14 سالہ (ف ) کو لڑائی جھگڑے کی بناپر فائرنگ کرکے قتل کیا اور کیس سے بچنے کیلئے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے بعد ایس ایس پی غذر عبدالمجید نے کہا کہ ایک ہفتے میں خودکشی کے دو کیسز کو بے نقاب کرنے کے بعد ثابت ہوا ہے کہ اس علاقے میں زیادہ تر قتل کے کیسز کو خودکشی کا رنگ دے کر معاملے کو دبانے کارواج ہے پولیس اب خودکشیوں کے ہر واقعے کی مکمل چھان بین کرے گی اور اصل حقائق سامنے لائے گی انہوں نے کہا کہ جب تک غذر میں ہوں خودکشیوں کا ڈرامہ رچا کر قتل کرنے جیسے انتہائی انسانیت سوز واقعات کی تحقیقات جاری رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں