485

یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کاگورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز چترال کا دورہ

چترال (نمائندہ )  یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز چترال کا دورہ کیا جس میں کنٹرولر آف امتحانات ڈاکٹر عتیق، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات نجی اللہ، اسسٹنٹ رجسٹرار مصطفی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے کالج کے بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 1977ء میں قائم شدہ اس کالج نے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے فارع التحصیل طلباء تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں ایم۔ ایس پروگرام شروع کرنے کے لئے منظور ی کے سلسلے میں درخواست پیش کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ وہ ایک وژن لے کر چترال آئے ہیں ا ور وہ وژن یہ ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں دستیاب معیاری تعلیم کو چترال کے طلباء وطالبات کو ان کی گھر کے دہلیز پر انہیں مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چترال یونیورسٹی اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ دنوں اس کے اسٹاف کی بنائی ہوئی بجٹ کو بغیر تبدیلی کے منظور کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہاسٹل سمیت یونیورسٹی کو درپیش دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی میں ایم۔ ایس کلاسز کی اجراء کے لئے انہوں نے ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ کالج پہنچنے پر کالج کے پروفیسرز نے وائس چانسلر اور ان کے ساتھ آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں روایتی چترالی ٹوپی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں