292

ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے 100 فیصد فنڈز جاری کرنے پر وزیراعلیٰ محمود خان اور معاون خصوصی وزیرزادہ کا شکریہ۔جاوید آختر

جاوید آخترسینئر نائب صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ضلع چترال نے اپنی طرف سے اور اپنی ٹھیکیداربرادری اپر و لویئر چترال کی طرف سے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، فنانس منسٹر خیبر پختون خواہ وزیر زادہ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور حکومت خیبر پختونخواہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق تمام تر جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے 100 فیصد فنڈز جاری کردیئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس قدم سے ٹھیکہ دار برادری کو درپیش مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور ترقیاتی کام بھی بروقت مکمل ہوسکیں گے، اُنہوں نے بار پھر خیبر پختونخواہ حکومت کا اور وزیر زادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹھیکہ دار برادری پہ اعتماد کیا اور اپنے کنسٹرکٹرز کمپنیز کو سپورٹ دیا۔
اُنہوں نے صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کو اور وزیر زادہ کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی اپنی حکومت کے اس اعتماد کو بھرپور عزت دیں گے اور تمام تر ترقیاتی کام مکمل معیار کے ساتھ بروقت مکمل کریں گے یہ ہمارا وعدہ اورہمارا عزم ہے۔
جاوید اختر نے وزیر زادہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ چترال کی ٹھیکہ دار برادری کو اوپر اٹھانے کے لیئے کوششیں کیں اپنا خصوصی فنڈ اور وزیراعلی محمودخان نے جو مہربانی کی وہ فنڈز بھی چترال کے محکموں، سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے، آر ڈی ڈی، ایریگیشن اور پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو دیئے اور چترال کے کنٹریکٹرز کو روزگار دینے کی ہمیشہ کوشش کی اور ٹھیکہ دار برادری کے ساتھ چترال کے لوکل مزدور دہاڑی دار کو اور لوکل مارکیٹ کو بھی اس اقدام سے بہت سپورٹ ملا اور آیندہ بھی ملے گا کیونکہ چترال کے ٹھیکہ دار کو کام ملے گا توسارا سرمایہ چترال میں ہی رہ جائے گا اور چترال کاہر طبقہ اس سے مستفید ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں