481

تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں سے صاف ظاہر ہورہا کہ یہ ایک سیاسی نظریاتی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا گروہ ہےرکن اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان  سعدیہ دانش

رکن اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان  سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ غیر متوازن بجٹ اپوزیشن کے حلقوں میں احساس محرومی کا سبب بن رہا ہے اور اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان علاقوں کے حقوق کی آواز ایوان کے اندر اور باہر ضرور بلند کرئے گی جن کی بجٹ میں حق تلفی کی گئی ہے، کیونکہ یہ ناانصافی عوامی اشتعال کی بنیاد بن رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کے ذریعے کچھ  علاقوں کا معاشی استحصال کے ساتھ ساتھ نظریاتی استحصال بھی کیا جارہا۔ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں سے صاف ظاہر ہورہا کہ یہ ایک سیاسی نظریاتی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا گروہ ہے جو گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی مفاد کی بھینٹ چڑھانا  چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر فنڈز کی فراہمی صرف  حکومت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے تو مستقبل میں کسی بھی سیاسی کارکنوں  کا ایوان میں پہنچنا مشکل ہو جائے گا اور اس سے ایک غلط روایت کی بنیاد پڑے گی کہ ہر برسر اقتدار حکومت دوسری جماعتوں کو دیوار سے لگانے کے ساتھ ساتھ عوامی بجٹ کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم کر کے دیگر جماعتوں کی حق تلفی کرے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا رویہ مکمل جمہوری اور سیاسی ہے مگر حکومت کا انداز حکمرانی آمرانہ اور غاصبانہ ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ عوام کی اکثریت کے ساتھ ناانصافی ہو اور احتجاج نا ہو۔اپوزیشن کا احتجاج ایک طرف زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا ہر شخص  سراپا احتجاج ہے مگر شنوائی کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ تیار نہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بے روزگار سیاسی کارکنوں اور ہم نوا اتحادی جماعتوں کو نوازنے کے لئے کوآرڈئینٹرز کی فوج بھرتی کر کے حکومت اپنے اخراجات اور مراعات میں تو اضافہ کررہی ہے مگر عوام کا اس ڈرامہ بازی میں کوئی فائدہ نہیں۔ حکومت اپنے پرتعیش اخراجات کم کرکے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے ورنہ اس حکومت کو عوام ہی گرا دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں