Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اہلسنت الجماعت چترال کے ایک نمایندہ وفد نے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ سے ملاقات کی

چترال (محکم الدین ایونی ) اہلسنت الجماعت چترال کے ایک نمایندہ وفد نے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ سے ملاقات کی ۔ وفد میں مرکزی رہنما حافظ خوش ولی خان ،سرپرست اعلی مولانا سراج احمد ، جنرل سیکرٹری مولانا جاویدالرحمن اور دیگر رہنما شامل تھے ۔ وفد نے ضلع ناظم سے مطالبہ کیا ۔ کہ خلفاء راشدین کی وفات اور شہادت کو سرکاری سطح پر منانے کیلئے ضلع کونسل چترال میں قرارداد منظور کیا جائے ۔ ضلع ناظم نے کہا ۔ کہ خلفائے راشدین کی زندگی پورے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔اور وہ ہمارے محسن ہیں ۔ اس لئے سرکاری سطح پر اُن کے ایام کو منانے کے مطالبے کو ضلع کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ 22جمادی الثانی کو ضلع کونسل چترال کے ہال میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button