299

اوور لوڈنگ پر کنٹرول، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور کرایہ ناموں کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپر چترال انتظامیہ متحرک

اوور لوڈنگ پر کنٹرول، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور کرایہ ناموں کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپر چترال انتظامیہ متحرک۔ اوورلوڈنگ اور کرایہ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی۔۔ ٹرانسپورٹرز حضرات کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے آئے روز حادثات پر قابو پانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے سپرینٹنڈنٹ RTA ملاکنڈ ڈویژن حیات الرحمن اور ٹریفک ورڈن اپر چترال کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف پوائنٹس پر ناکہ لگاکر زبردست کاروائی کی۔ خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھاری جرمانہ لگائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں