428

بدصوت اشکومن میں گلیشئر ٹوٹنے سے 15 سے زائد گھرانے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں علاقے میں کئی گھروں کے ایک بار پھر زیر آب آنے کا اندیشہ

سے 15 سے زائد گھرانے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں علاقے میں کئی گھروں کے ایک بار پھر زیر آب آنے کا اندیشہ ہے مقامی لوگوں کے مطابق جھیل کی سطح بڑھتی جارہی ہے جس سے مذید آبادی متاثر ہوسکتی ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلیشیر ٹوٹنے کے بعد درپیش صورت حال کا نوٹس لیا ہے اور ذمہ دار حکام کو ہدایت جاری کیا ہے کہ متاثرین کی فوری امداد کے لئے کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی جائے انہوں نے کہا ہے صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی ادھر ڈی سی غذر ضمیر عباس اوراین ڈی ایم اے کے حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور متاثرین کی مدد کے لئے فوری طور پر ضروری سامان پہنچایا ہے جبکہ ایمت کے مقام پر کٹاؤ سے غذر اشکومن روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ/ڈپٹی کمشنر ضمیر عباس  نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2017 کے سیکشن(24 )(1 )(2 ) کے تحت گاؤں بد صوت میں آنے والے سیلاب کے نقصانات کے بروقت ازالے اور لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اختیارات کو استعمال کرکے ایمرجنسی نافذ کر دی۔ایمرجنسی بنیادوں پر مندرجہ ذیل کام ہونگے بے گھر ہونے والے متاثرین کی بحالی،ایک کلومیٹر روڈ کو کہ بدصوت میں تباہ ہوگیا ہے کی جلد بحالی ترجیحات میں شامل ہیں،عوام کی زمینوں اور دیگر اشیاء  کا نقصانات کا جائزہ اور سروے،گشگش پڑی میں روڈ کی بحالی،ادویات اور صحت سے متعلق لوگوں کو مسائل کا حل،لوگوں کو خوراک کی فراہمی ،بجلی کے کھمبوں کی مرمت اور جلد بحالی  شامل ہے ،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل کو کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور بہت جلد معمول کی زندگی بحال ہوگی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے بدصوات، اشکو من اور غذر میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ،محکمہ تعمیرات، محکمہ برقیات اور گلگت بلتستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہنگامی ریسپونس کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر متاثرہ انفراسٹریکچر اور شاہراہ کی بحالی کیلئے اقدامات کرے۔وزیراعلیٰ نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی اور محکمہ صحت کو متاثرہ علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدنے ڈی جی گلگت بلتستان ڈزاسٹر مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میںبحالی اور ریلیف کے عمل کی نگرانی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں