Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سوسوم گاؤں برفانی تودے تلے دبے ایک طالب علم فیاض علی شاہ کی لاش برآمد

چترال (محکم الدین ایونی 2) کریم آباد ویلی کے سوسوم گاؤں میں برفانی تودے کے زد میں آکر برف کے نیچے دفن ہوکر لاپتہ ہونے والے نو طالب علموں میں سے ایک اور طالب علم فیاض علی شاہ ولد سبحان شاہ کی لاش برامد کرلی گئی جبکہ ایک اور طالب علم کا آدھا دھڑ برف کے نیچے نظر آرہا ہے ۔ علاقے سے ٹیلی فون کے ذریعے یہاں پہنچنے والے اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز برفانی تودے کے طالب علموں کی لاشیں تلاش کرنے والے چترال سکاوٹس ، این ڈی ایم اے ، چترال پولیس اور لیویز کے جوانوں نے لاش برامد کرنے کے بعدتلاش جاری رکھی تو انہیں برف کے نیچے انسان کا آدھا دھڑ نظر آیا جوکہ منجمد تھا جسے نقصان پہنچائے بغیر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر نومیں سے پانچ طالب علموں کی لاشیں برفانی تودے کے ملبے تلے سے نکالے جاچکے ہیں۔ دریں اثناء کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے سوسوم گاؤں کا دورہ کیا اور گزشتہ دنوں جی او سی سوات پاک آرمی سوات ڈویژن میجر جنرل نادر خان کی طرف سے اعلان کردہ ایک لاکھ روپے کا نقد بستر اور خشک راشن متاثریں میں تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک آخری طالب علم کی لاش برامد نہیں ہوتی، چترال سکاوٹس اور پاک فوج کے جوان علاقے سے نہیں جائیں گے۔ اُنہوں نے کاروائیوں میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ اور کہا کہ پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کے جوانوں کا شیوا ہے ۔ کہ وہ جان ہتھیلی پر رکھ کر مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کریں ،کمانڈنٹ نے دیگرفورسز اور کمیونٹی کے رضاکاروں کی خدمات کو بھی سراہا ۔ اور کہا کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں اب تک پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں کریم آباد سے ضلع کونسل کے ممبر محمد یعقوب خان نے کئی بار اس دورافتادہ علاقے کا دورہ کرنے اور متاثرہ عوام کا حوصلہ بڑہانے پر کرنل نظام الدین کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button