393

سابق ایم پی اے اپرچترال سیدسردارحسین شاہ  نے  ریشن  ،عشرت اورارندو میں ٹریفک حادثے میں چھ افراد کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

چترال (نامہ نگار) سابق ایم پی اے اپرچترال سیدسردارحسین شاہ  نے  ریشن  ،عشرت اورارندو میں ٹریفک حادثے میں چھ افراد کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں  انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ    ہم آپ تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بے شک انسانی جان کا کوئی نعم البدن نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومین کے درجات بلند کرے اور آپ سب کو صبر جمیل عطافرمائے۔سیدسردارحسین شاہ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں