339

پی ٹی آئی چترال کے ناکام رہنماء عبدالطیف قائد جمعیت اور علماء حق کے خلاف زبان درازی بندکردیں۔ مولانا شیرکریم شاہ امیر جے آئی اپرچترال

چترال/امیر جمعیت علماء اسلام اپر چترال کے امیر مولانا شیر کریم شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی چترال کے ناکام رہنماء عبدالطیف قائد جمعیت اور علماء حق کے خلاف زبان درازی بندکردیں چترال کے مہذب تعلیم یافتہ دوراندیش اسلام پسند مسلمانوں نے2013اور 2018کے الیکشن میں ان کو مسترد کر چکے ہیں ان کے اپنے ہی علاقہ سے ایم ایم اے کے امیدوار نے ان کو بدترین شکست دے چکا ہے اُنہوں نے کہا کہ 2013سے 2021تک خیبر پختونخواہ میں ان کی ناکام ترین حکومت ہے چترال میں سوائے ایم ایم اے کے دورے حکومت سے اب تک کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہواہے اور لوگ مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں اور اشیاء خوردونوش آٹا،گھی چینی، دال،سبزی بجلی،گیس اور ہر قسم کی ضروریات زندگی عوام کے قوت خرید سے دور ہوچکے ہیں اب پاکستانی اور چترالی عوام ان کے جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر آئیندہ غیروں کو خوش کرنے کے لئے علماء حق کے خلاف کوئی نازیبا الفاظ استعمال کیے توہم مزید ان کے اور ان کے آقاؤں کی اصلیت عوام کے سامنے لائیں گے چترال کے لوگوں کا علماء اور دیندار لوگوں کے ساتھ محبت عقیدت اور نظرئیے کی بنیاد پر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں