282

ستمبر تک گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے/وزیر اعلی خالد خورشید خان

گلگت/ وزیر اعلی خالد خورشید خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں روزانہ دس ہزار افراد کی کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ستمبر تک پوری آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے  میں کرونا کے مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں بستروں کی تعدار تین گنا بڑھائی جا رہی ہے علاقے میں آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ملک میں گلگت بلتستان  ویکسی نیشن کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے  39فیصد  آبادی کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ این سی او سی نے کرونا  کو جس انداز میں ہینڈل کیا ہے اس کی  پوری دنیا معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ  لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں۔کرونا زندگی کا حصہ بن چکا ہے ایس او پیز کا خیال رکھا جائے اور ویکسی نیشن کرائی  جائے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آسکتی ہے۔ہسپتال پر دباؤ کم ہو سکتا ہے وباء  کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا۔صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی چل رہی ہے موجودہ کرونا کی لہر انڈین وائرس کی ہے جو ذیادہ خطر ناک ہے لوگ اس سے ذیادہ احتیاط کریں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں لوگوں نے احتیاط نہ کیا تو مجبورا لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا جس سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں