449

گذشتہ ایک ہفتے سے یوسی لاسپورکے ہرچین ،رامن ،بورک ،بالیم اورسولاسپورمیں  ٹیلی نار سروس کی بندش سے ہزاروں صارفین شدید مشکلات سے دوچار

چترال (پریس ریلیز)گذشتہ ایک ہفتے سے یوسی لاسپورکے ہرچین ،رامن ،بورک ،بالیم اورسولاسپورمیں  ٹیلی نار سروس کی بندش سے ہزاروں صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہوکر ضلعی انتظامیہ اورحکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل  ذلفی ہنرشاہ،سابق یوسی ناظم محمدقیوم شاہ،شاہ جان ،محمدولی اوردوسروں نے کہاکہ  اپرچترال لاسپورمیں موبائل کمپنی ٹیلی نار کی ناقص موبائل سروس کے باعث صارفین سخت خوار ،قیمتی پیکجز ضائع ، متعلقہ ذمہ داران کی بار بار توجہ دلانے کے باوجود کوئی اصلاح واحوال نہ ہوسکی،ٹیلی نار کے ذمہ دار ان فوری اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے وادی لاسپور میں بہتر موبائل وانٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنا یاجائے ۔انہوں نے کہاکہ مقامی ذرائع کے مطابق ایک ہفتے سے بالیم میں نصب ٹیلی نارٹاورمیں سولرسسٹم اورجنریٹرخراب ہونے کی وجہ سے  سروس مکمل بندہے ۔انتہائی ناقص سروس سے عوام تنگ آچکے ہیں عوام کی جانب سے کئی مرتبہ ٹیلی نار کے ذمہ داران کو اپنی سروس معیاری بنانے کے لیے  آگاہ کیا گیا لیکن انھوں نے سروس کی بہتری کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے صارفین ذہنی اذیت میں مبتلاً ہوگئے ہیں۔صارفین اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وادی لاسپورکے صارفیں کوبہترٹیلی کمپونکیشن سروس کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔اوربالیم میں لگائے ٹاورمیں معیاری پوسٹرنصب کئے جائے تاکہ یہاں کے صارفیں کومواصلات کی بروقت اورتیزرفتارانٹرنیٹ سروس مہیاکی جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں