354

ڈگری کالج ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوکٹ کالج اورگرلزڈگری کالج لوئرچترال کے اساتذہ چترال پریس کلب کے سامنے کالجز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈگری کالج ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوکٹ کالج اورگرلزڈگری کالج لوئرچترال کے اساتذہ   چترال پریس کلب کے سامنے کالجز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے  اور تعلیمی اداروں میں کلاسسزکا بائیکاٹ بھی کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالجز کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں ۔اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے پروفیسرنویداقبال،گرلزڈگری کالج چترال کے پروفیسرنویدہ روزی ،پروفیسرشکیلہ ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چترال پروفیسرمحمدنظاراوردوسروں نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب  میں جہانزیب کالج سوات اوردیگرکالجز کی نجکاری کومستردکرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کی نجکاری سے غریب طلبا کوتعلیم سے محروم کیا جارہا ہےخیبر پختونخوا حکومت کی پالیسیاں تعلیم دشمن ہیں۔اس سلسلے میں چترال کےکالجزکاتدریسی سٹاف مجوزہ نجکاری کے خلاف سڑکوں پرنکلاہے ۔صوبے کے تمام کالجزکوخودمختاربنایاجائے جس میں سینکڑوں طلباء وطالبات   انہی کالجزمیں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں کالجزکی نجکاری سے طلبہ مفت تعلیم سے محروم ہوجائیں گےاوربی اوجی سے فیسوں میں اضافہ ہوگاحکومت غریب طلباء پرتعلیم کے دروازے بندکرناچاہتے ہیں  جس سے ہزاروں طلباء وطالبات تعلیم چھوڑنے پرمجبورہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری  کالجزکی نجکاری کرنے سے طلباء کی فیس 3000فی سمسٹرسے بڑھ کر33000روپے ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مطالبات منظورہونے تک تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ نے بطوراحتجاج کلاسسزکابائیکاٹ جاری رہے گا۔  اگرحکومت کی طرف سے نجکاری کافیصلہ واپس نہیں لیاگیاتوطلباء وطالبات اپنے حقوق کےلئے سڑکوں پرنکل آئیں گے اگرکوئی ناشگوارواقعہ پیش آئے ان کی تمام ترذمہ داری حکومت پرعائدہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں