310

تعصبات اور لسانیت ترقی کے راہ میں بڑی رکاوٹ ہی/رضیت باللہ

چترال/ایکشن کمیٹی دروش کے صدر رضیت باللہ نے جمعہ کے روز بیداری مہم کے سلسلے جامع مسجد کیسو میں خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ تعصبات اور لسانیت ترقی کے راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں اس لئیے قران کے دئے ہوئے احکامات کو مد نظر رکھ کر اپس میں بھائی چارہ پیدا کرنا پڑے گا تمام لسانی اکائیوں کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ بیداری مہم کا اغاز دروش کے مسائل کا حل نکالنےاور لوگوں کو یکجا کرنے کیلیے کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کیسو میں پانی کا مسلہ حل کرنے کیلئے حکومتی اقدامات اور اعلانات کا انتظار کریں گے امید ہے کہ معاون خصوصی وزیرزادہ اپنے اعلان کا بھرم رکھے گا لاوی ہائیڈرو پراجیکٹ کے تکمیل سے 28 کروڑ روپے سالانہ کی آمدن دس فیصد کے حساب سے ہوگی جو کہ ٹی ایم اے دروش کے زریعے تقسیم ہونے چا ھیے ۔جبکہ ارندو شیشی کوہ اور عشیریت روڈ اور بجلی کیلیئے اس فورم سے بھر پور کوشیش کی جاۓ گی ۔۔ اُنہوں نے کہا کہ کابل کے فتح نے سب کے دل خوشیوں سے لبریز کیا جبکہ سید علی گیلانی کے وفات سے ہم سب غمزدہ ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ مرحوم کے دراجات بلند کرے اس موقع پر اہلیان کیسو نے پھر پور ساتھ دینے اور پانی کا مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کے بیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر سابق ناظمین قسوراللہ قریشی۔ شیر نذیر۔روئدار ساجد۔ عمران الملک ،شیرین خان۔،عبدالسلام،معروف سماجی شخصیات محمد عالم خان امیر جماعت اسلامی دروش۔ سکندر حیات ،محمد فضل۔اسماعیل مغل۔ کے علاو کثیر تعداد میں اہلیان کیسو نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں